ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / منموہن-چدمبرم پر مالیا کو بچانے کا لگا الزام، بی جے پی نے دکھایا خط 

منموہن-چدمبرم پر مالیا کو بچانے کا لگا الزام، بی جے پی نے دکھایا خط 

Tue, 31 Jan 2017 09:16:46  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی ، 30؍جنوری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )وجے مالیا معاملہ میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم گھرتے نظر آ رہے ہیں۔بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے خط جاری کرکے مالیا اور دونوں کانگریسی لیڈروں کے درمیان ہوئی خط و کتابت کو عام کیا ہے، حالانکہ کانگریس کی جانب سے ابھی اس مسئلے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔پاترا نے کہا کہ وجے مالیا کو پہلا قرض 2004میں دیا گیا اور اس کے بعد 2008میں دیا گیا باوجود اس کے کہ مالیا کا این پی اے (نان پرفارمنگ اسیٹ)جگ ظاہر تھا۔بی جے پی ترجمان نے مزید کہا کہ مالیا کے قرض کو 2010میں ایک بار پھر درست کیا گیا۔بی جے پی ترجمان نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا ڈوبتا جہاز (کانگریس)ڈوبتے ہوئے ایئر لائنز کو بچا رہی تھی۔


Share: